معاہدوں پر دستخظ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت، دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا فیصل بینک لمیٹڈ کی جانب سے ماسٹر کارڈ اور پاکستان کی قومی ادائیگی اسکیم ’پے پاک ‘ کے اشتراک سے نیا co-badged کارڈ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب
اشیائے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے تحت ناپی جانے والی مہنگائی اکتوبر میں بڑھ کر 6.24 فیصد ہو گئی تھی، جو ستمبر میں 5.6 فیصد تھی، پی بی ایس
ایک سال میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر2 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 37 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، دستاویز
ممنوعہ معاہدوں میں شامل ہو کر گنے کی مارکیٹ پر اثر ڈالا اور کٹائی میں مشترکہ تاخیر کے ذریعے ناجائز تجارتی فائدہ حاصل کیا، کیوں نہ قانونی کارروائی کی جائے، مسابقتی کمیشن
اگلے دو سے تین سال میں اقتصادی ترقی تقریباً 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے اور اگر زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے مضبوط رہے تو درمیانی مدت میں یہ 6 سے 7 فیصد تک بھی جا سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
غیر دستاویزات مارکیٹ ہونے کی وجہ سے سونے کے تاجر زیادہ تر نقد لین دین کرتے ہیں اور تاجروں کے گروہ سونے کی قیمتوں اور سپلائی پر اثرانداز ہوتے ہیں، سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی مارکیٹ میکانزم موجود نہیں
ٹیکس دہندگان کے پیسے کا انفرادی یا سیاسی مقاصد کیلئے غلط استعمال کم کرنے کیلئے سنگل ٹریژری اکاؤنٹ کے بہاؤ میں مالی نظم و ضبط اور شفافیت بہتر بنائی جائے، عالمی مالیاتی ادارہ
پاکستانی کمپنیوں نے گزشتہ چند برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے، اپنی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کیا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں جگہ بنائی ہے، جام کمال خان
7 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ کمپنی اور پاکستانی حکام کے درمیان مساوی شراکت داری پر مبنی ہے، 2028 کے اختتام تک پیداوار شروع ہو جائے گی، غیر ملکی خبر رساں ادارہ
سوئی سدرن کے لیے گیس118 روپے47 پیسےفی ایم ایم بی ٹو مہنگی کی گئی جبکہ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی اضافہ کیا گیا ہے۔