نسان کی نئی گاڑی ایکس ٹریل متعارف
معروف کمپنی نسان نے اپنی نئی گاڑی ایکس ٹریل 2017 متعارف کرا دی ہے جس میں پہلے کے مقابلے میں کئی نئے اضافے کیے گئے ہیں۔
اس گاڑی میں جاپانی کمپنی نے نئے ہیڈ لیمپس کلسٹرز لگائے ہیں اور ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس کا استعمال کیا ہے۔
مزید پڑھیں : اپنی پہلی گاڑی خریدنے والوں کے لیے ایک مکمل گائیڈ
اسی طرح رات کو ڈرائیورز کی آسانی کے لیے اڈپٹیو فرنٹ لائٹننگ سسٹم دیا گیا ہے جو خودکار طور پر اپنی سمت میں روشنی کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
اسی طرح ڈی شیپ اسٹیئرنگ وہیل میں فور وے کنٹرولر دیا گیا ہے جو کہ ڈرائیورز کی آنکھوں کو دوران سفر زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔
اسی طرح نسان کنکٹ ٹچ اسکرین سیٹلائیٹ نیوی گیشن فیچر بھی دیا گیا ہے جبکہ پرو پائلٹ نامی فیچر بھی دیا گیا ہے جو کہ خودکار ڈرائیونگ کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوزوکی اور ہونڈا کے مقابلے میں ٹویوٹا کی نئی گاڑی
یہ فیچر اگلے سال سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور اسٹیئرنگ ، ایکسیلیٹر اور بریک وغیرہ کو موٹر وے کی لین میں کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
یہ وہ فیچر ہے جو اس وقت مارکیٹ میں دستیاب دیگر گاڑیوں میں فی الحال دستیاب نہیں۔
اس گاڑی میں 2.0 لیٹر 177 پی ایس ڈیزل انجن دیا گیا ہے جبکہ اس گاڑی کو صارفین چار رنگوں میں لے سکیں گے۔
نسان کا کہنا ہے کہ اس میں ایک الیکٹرک ٹیل گیٹ موشن سنسر کے ساتھ دیا گیا ہے اور بمپر کے نیچے پیروں کی حرکت سے اسے کھلا اور بند کیا جاسکے گا۔
یہ گاڑی رواں سال تیسری سہ ماہی کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی ممکنہ قیمت 50 سے 60 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔