Dawn News Television

شائع 06 جون 2017 08:46pm

واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے، جس پر لوگ اپنے دوستوں اور گھروالوں سے رابطے میں رہتے ہیں مگر کیا آپ کو اس میں اپنے پیغامات شیڈول کرنے کا طریقہ معلوم ہے؟

وائس میسجز، وائس اور ویڈیو کالزیا نیا اسٹیٹس فیچر، واٹس ایپ میں لگاتار تبدیلیاں آتی رہتی ہیں مگر اس میں میسجز کو شیڈول کرکے بھیجنا بھی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 10 بہترین ٹرکس

ویسے تو واٹس ایپ نے خود تو شیڈول میسجز کا کوئی فیچر تاحال متعارف نہیں کرایا مگر تھرڈپارٹی ایپ کے ذریعے ایساممکن ہے۔

شیڈولر فار واٹس ایپ نامی ایپ کے ذریعے آپ اینڈرائیڈ فونز پر پیغامات کو شیڈول کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے تو گوگل پلے اسٹور کے اس لنک پر جاکر ایپ کو ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کری، جس کے بعد اوپن بٹن دبانے پر آپ کے سامنے ان ایبل Accessibility سیٹنگز ٹو شیڈول میسجز کا آپشن سامنے آجائے گا، جیسا نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد تبدیلی کا امکان

اس کے بعد اس آپشن کو اوکے کردیںاور آپ کے سامنے Accessibility پیج کھل جائے گا جہاں واٹس ایپ شیڈولر لکھا نظر آئے گا۔

اسکرین شاٹ

اس کے بعد واٹس ایپ شیڈولر پر کلک کرکے اسے ان ایبل کردیں۔

اسکرین شاٹ

ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ کے نیچے دائیںجانب ایک بڑا سا + کا نشان آجائے گا جسے پیغامات شیڈول کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آپ کسی واٹس ایپ گروپ یا کانٹیکٹ کا انتخاب کرنے کے بعد تاریخ اور وقت سلیکٹ کریں، اس کے بعد میسجز یا تصویر وغیرہ اٹیچ کرکے میسج کو شیڈول کردیں۔

اسکرین شاٹ

Read Comments