Dawn News Television

شائع 14 جون 2017 07:59am

انسٹاگرام میں آرکائیو فیچر متعارف

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک فائدہ مند فیچر متعارف کرا دیا جو انہیں شرمندگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

آرکائیو نامی اس فیچر کی آزمائش گزشتہ ماہ محدود تعداد میں صارفین پر کی گئی تھی اور اب اسے ہر ایک کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے انسٹاگرام صارفین اپنی پرانی پوسٹس ڈیلیٹ کیے بغیر چھپا سکتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ انہیں دوبارہ بھی ڈھونڈ سکیں۔

انسٹاگرام کے مطابق کسی فوٹو کے مینیو میں جانے پر پہلے عام طور پر ایڈٹ اور ڈیلیٹ کے آپشنز نظر آتے تھے، اب وہاں آرکائیو کا آپشن بھی ہوگا جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

اس آپشن پر کلک کرنے پر تصویر ایک پرائیویٹ گیلری یا آرکائیو میں چلی جائے گی جہاں صرف صارف ہی اسے دیکھ سکے گا۔

انسٹاگرام کو توقع ہے کہ آرکائیو فیچر کو متعارف کرانے سے صارفین اپنی تصاویر کو ڈیلیٹ کرنا چھوڑ دیں گے اور مخصوص تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اطمینان محسوس کریں گے۔

عام طور پر متعدد صارفین تصاویر کو لائیکس نہ ملنے یا دیگر وجوہات کی بناءپر پوسٹس کو ڈیلیٹ کردیتے ہیں، لیکن آرکائیو فیچر سے اس عادت کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح آرکائیو میں جس تصویر کو منتقل کیا جائے گا، اسے واپس پروفائل میں بھی لایا جاسکتا ہے جو کہ اپنی پرانی تاریخ والی جگہ پر واپس چلی جائے گی۔

Read Comments