Dawn News Television

شائع 23 جون 2017 11:02pm

کرکٹ، فلم انڈسٹری اور ہار جیت کی کہانی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور بھارتی فلم انڈسٹری کا نہایت قریبی تعلق رہا ہے، چاہے اس میں کرپشن اسکینڈل کی بات ہو، یا پھر ٹیم کی اونرشپ کی، بولی وڈ اس حوالے سے پیش پیش رہا ہے۔

بولی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا بھی آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک ہیں، اور اسی موضوع پر بننے والی ویب فلم ڈرامہ سیریز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

انسائڈ ایج کی جانب سے ایسکل میڈیا اینڈ انٹرٹینمینٹ اور ایمازون پرائم ویڈیو کے تعاون سے بنائی جانے والی اس ویب سیریز کا نام ’پاور پلے‘ ہے، جس میں پریٹی زنٹا کا کردار اداکارہ ریچا چڈا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے اور شاہ رخ کی دشمنی اب آئی پی ایل میں
—پرومو پوسٹر

ویب سیریز میں ریچا چڈا زرین ملک کے نام سے ممبئی ماورک کی مالک بنی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں دشمنی کی مثال قائم

ویب سیریز کی کہانی کرکٹ، گلیمرز، اسکینڈل، کرپشن، اور طاقت کے ارد گرد گھومتی ہے۔

اس ویب سیریز میں وویک اوبرائے، سنجے سوری، انگڈ بیدی، تنوجا وروانی اور امت سیال سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے۔

امکان ہے کہ اس ویب سیریز کو آئندہ ماہ تک ریلیز کردیا جائے گا۔

Read Comments