اکشے اور شاہ رخ۔ - فائل فوٹو
اکشے اور شاہ رخ۔ - فائل فوٹو

آپ نے فیلڈ کی دشمنی کا تو سنا ہوگا جس کی وجہ سے کرکٹ کے میدان پر اثر پڑا۔ لیکن اس بار چیزیں ذرا مختلف ہیں۔ آگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو اس بار اگلے ہفتے شروع ہونے والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں دو اداکاروں کی پروفیشنل دشمنی آئی پی ایل پروموشن پر اثر انداز ہوگی۔

اس عید پر اکشے کمار کی فلم –'ونس آپون آٹائیم ان ممبئی ٹو' (او یو ٹی آئی ایم ٹو) اور شاہ رخ خان کی فلم 'چنائی ایکسپریس' ایک ساتھ باکس آفس پر ہنگامہ مچانے آرہیں ہیں۔

بظاہر ونس آپون آٹائیم ان ممبئی ٹو کے فلم ساز آئی پی ایل آرگنائز کرنے والوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے دوران پروموشن سرگرمیوں پر بات چیت کررہے تھے۔

لیکن ایک اندر کے آدمی نے بتایا کہ کیونکہ آئی پی ایل کی طرف کافی بڑی تعداد میں لوگ متوجہ ہوتے ہیں، اور آرگنائزر آئی پی ایل سے توجہ ہٹانا بھی نہیں چاہتے اس لیے وہ بڑی فلموں کی پروموشن کے لیے تیار بھی ہوجاتے ہیں۔

تاہم اس بات کا گمان کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ونس آپون آٹائیم ان ممبئی ٹو کی اوپنگ تقریب میں پروموشن کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے سینے یوگ (جس کو مورانی بردرز چلاتے ہیں اور جن کے شاہ رخ سے قریبی مراسم بھی ہیں) سے فلم ونس آپون آٹائیم ان ممبئی ٹو کو کم اہمیت دینے کو کہا ہے۔ خیال رہے سینے یوگ فرم تقریب کو آرگنائز کرنے میں مدد کررہی ہے۔

اس موقع پر فلم ونس آپون آٹائیم ان ممبئی ٹو کے فلم سازوں سے بات نہیں ہوسکی۔ البتہ آئی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں اور آئی پی ایل میں فلم کی پروموشن نہیں ہوتی۔

اس کے علاوہ شاہ رخ کی ٹیم نے ان ریکارڈ جانے سے منع کردیا۔ لیکن شاہ رخ کے قریبی ذرائع نے ان باتوں کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، شاہ رخ ٹیم میٹنگ میں بھی موجود نہیں ہوتے تو آئی پی ایل ڈیل میں کیسے موجود ہوں گے۔

پشکریہ ہندوستان ٹائمز

تبصرے (0) بند ہیں