پاکستان

عید پر کیک گھر میں بنائیں

کیک تیار کرنا محنت طلب کام ضرور ہے، لیکن مشکل اور ناممکن نہیں، اس لیے اس بار اسے گھر میں ہی بنائیں۔

میٹھی عید پر جہاں ملک بھر میں عزیز و اقارب کے درمیان مٹھائیوں اور سویوں کا تبادلہ ہوتا ہے، وہیں کئی لوگ ایک دوسرے کے ہاں کیک بھی بھجواتے ہیں۔

پاکستان میں عام طور پر کیک زیادہ تر بیکریوں یا مارکیٹ سے خریدے جاتے ہیں، اس کی ایک وجہ کئی لوگوں کو کیک بنانے کی ترکیب کا پتہ نہ ہونا بھی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کیک تیار کرنا محنت طلب کام ہے، لیکن جو ذائقہ گھر میں بنے کیک میں ہوتا ہے، وہ عام مارکیٹ میں دستیاب کیک میں نہیں، البتہ کچھ خاص بیکریوں کے کیک ذائقے میں منفرد ضرور ہوتے ہیں۔

کیک تیار کرنا محنت طلب کام ضرور ہے، لیکن مشکل اور ناممکن نہیں، اس لیے اس بار گھر میں ہی کیک بنائیں۔

اسٹرابیری چاکلیٹ بنانے کا طریقہ

اجزاء

انڈے 4 عدد پھینٹ لیں

کوکو پاؤڈر چوتھائی کپ

میدہ 3 کپ

چینی آدھا کپ

آئسنگ کے لیے

تازہ اسٹرابیری 500 گرام

فریش کریم 250 گرام

آئسنگ شگر 8 کھانے کے چمچ

دودھ ایک سے ڈیڑھ کپ

ترکیب

—فوٹو: شٹر اسٹاک

چاکلیٹ کی ترکیب

پھینٹنے کے بعد انڈوں کو اچھی طرح مکس کرکے اس میں چینی ملالیں۔

بعد میں اس مکچر میں کوکو پاؤڈر اور اسے میدہ میں آہستہ آہستہ ڈالیں، اور اچھی طرح مکس کرتے جائیں۔

آخر میں اس سارے مکسچر کو کیک پان میں ڈال کر مائیکرو ویو کی 220 سینٹی گریڈ میں کم سے کم 15 منٹ تک پکائیں۔

پھر کیک کو نکال کر ٹھنڈا کریں، اور اس کے دو حصے کردیں۔

آئسنگ کی ترکیب

فریش کریم اور دودھ کو آئسنگ شگر کے ساتھ مکس کرکے کیک کے ایک حصے پر لگائیں یا بھریں، بعد میں کیک کا دوسرا حصہ اس کے اوپر رکھ کر آخر میں اس کے اوپر اسٹرابیریز کو سجائیں(اسٹرابیری کے علاوہ بلیک اور بلیو بیریز بھی سجائیں جا سکتی ہیں)۔

آخر میں کیک کو کچھ دیر کے لیے فریز کرلیں، تاکہ کیک کے دونوں حصے اچھے طریقے سے مل جائیں۔

آخر میں پلیٹوں میں نکال کر عید ملنے آئے مہمانوں کو پیش کریں اور چاہیں تو کیک پیک کرکے عزیز و اقارب کے گھر بھجوادیں۔