Dawn News Television

شائع 25 جون 2017 08:28pm

اس خاتون کی اصل عمر بتاسکتے ہیں؟

کیا آپ تصویر دیکھ کر اس خاتون کی اصل عمر بتا سکتے ہیں ؟ پہلے یہ جان لیں سو میں سے بمشکل ایک یا دو افراد ہی درست جواب دے پاتے ہیں۔

یہ ہیں تائیوان سے تعلق رکھنے والی لورے سو نے انٹرنیٹ کی دنیا میں لوگوں کے ذہن گھما دیئے ہیں کیونکہ انہیں اپنی عمر کی وجہ سے شہرت مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں : اس خاتون کی اصل عمر نے سب کو چکرا دیا

ویسے تو یہ 'نوعمر لڑکی' نظر آتی ہیں مگر ان کی اصل عمر بیشتر افراد کی توقعات کہیں زیادہ ہے۔

آپ کے خیال میں ان کی عمر کتنی ہوسکتی ہے ؟

چلیں جو بھی اندازہ لگایا ہو، ان کی اصل عمر 41 سال بلکہ جلد ہی 42 سال ہونے والی ہے اور دیکھنے میں یہ 18 سے 22 سال کے درمیان نظر آتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی کم عمری کا راز بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ موئسچرائزر اور سن اسکرین اس کا اصل ہے، جلد کی نمی برقرار رکھنا بہت اہم ہے کیونکہ جھریاں، کھال لٹکنا اور دیگر مسائل جلد خشک ہونے کا نتیجہ ہوتے ہیں، جبکہ موسم گرما میں سورج کی تمازت سے بچنا بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سورج میں گھومنے سے جلد خشک ہوتی ہے اور اسپاٹ اور فائن لائنز ابھر سکتی ہیں تو جلد کی نمی کو برقرار رکھنا اور سن اسکرین کا استعمال چہرے کو جوان رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے علاوہ وہ ہر صبح بلیک کافی پینا کرتی ہیں جبکہ میٹھے مشروبات اور چکنی غذاﺅں کا استعمال کم کرتی ہیں اور ان کی جگہ پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے لوگوں کم گوشت کھانے، زیادہ فائبر اور پروٹین سے بھرپور خوراک کا استعمال اور ورزش کا بھی مشورہ دیا۔

Read Comments