اس خاتون کی اصل عمر نے سب کو چکرا دیا

01 نومبر 2016
لی سو جن کی عمر کے انکشاف کے بعد چاہنے والوں کی جانب سے ملاجلاردعمل آیا—فوٹو:لی سوجن انسٹاگرام
لی سو جن کی عمر کے انکشاف کے بعد چاہنے والوں کی جانب سے ملاجلاردعمل آیا—فوٹو:لی سوجن انسٹاگرام

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ ڈینٹسٹ لی سو جن دنیا کی کم عمر ترین نظر آنے والے ایوارڈ کے حصول کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

لی سوجن کی جانب سے انسٹاگرام میں جاری کی جانے والی تصاویر دیکھ کر آپ کہیں گے یہ کسی کالج کی طالبہ ہوں گی لیکن خاتون نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 1969 میں پیدا ہوئی تھیں اور گزشتہ 16 سالوں سے دانتوں کی ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔

لی سوجن اپنے بیٹی کے ساتھ کوریا کے ایک ٹی وی پروگرام 'سیم بیڈ، ڈیفرینٹ ڈریمز' میں آنے کے بعد راتوں رات مشہور ہوگئی ہیں۔

ان کی بیٹی نے دعویٰ کیا کہ ان کی ماں اپنی سیلفیاں لینے اور انھیں انسٹاگرام میں جاری کرنے کی عادی ہو گئی ہیں جہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔

لی سو جن گزشتہ 16 سالوں سے ڈینٹسٹ کے طورپر کام کررہی ہیں—فوٹو:لی سوجن انسٹاگرام
لی سو جن گزشتہ 16 سالوں سے ڈینٹسٹ کے طورپر کام کررہی ہیں—فوٹو:لی سوجن انسٹاگرام

تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ 48 سالہ ڈینٹسٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ میں ان کی دلچسپی کے باعث سوشل میڈیا پر بھی مشہور ہوگئی ہیں۔

جبکہ اسی وجہ سے ان کی بیٹی نے اسکول کے دوران ان سے باتیں کرنا بند کردی تھیں لیکن وہ آن لائن اپنے چاہنے والوں کی دلچسپی سے محظوظ ہوتی رہیں اور اپنی تصاویر زیادہ سے زیادہ جاری کرتی رہیں۔

دوسری جانب ٹی وی شو کے ناظرین 48 سالہ لی سو جن اور ان کی بیٹی کی عمر میں فرق نہ کرسکے۔

لی سوجن 1969 میں پیدا ہوئیں—فوٹو:لی سوجن انسٹاگرام
لی سوجن 1969 میں پیدا ہوئیں—فوٹو:لی سوجن انسٹاگرام

ان کی عمر کے انکشاف کے بعد انسٹاگرام میں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملاجلا ردعمل سامنے آیا، کچھ نے ان کی حوصلہ افزائی کی، مثبت پیغامات بھیجے یا کسی نے اصل عمر معلوم ہونے پر روایتی انداز میں حیرت کا اظہار کیا۔

ان کے چاہنے والوں میں سے چند نے کہا انھیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ خاتون نے کم عمر نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

لی سوجن کے انسٹاگرام پر اپنے ردعمل میں کسی نے کہا کہ 'یہ واقعی میں پلاسٹک سرجری ہے'، دوسرے نے کہا کہ 'ہم کوریا کے حوالے سے بحث کررہے ہیں ۔۔۔اور مجھے یقین ہے کہ انھوں نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔

'جب سے جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری عام ہوئی ہے اس کو دیکھتے ہوئے مجھے زیادہ حیرت نہیں ہوئی'۔

تاہم کچھ پلاسٹک سرجری کا عمل دخل ہے لیکن لی سو جن کی غیرمعمولی کم عمری واقعی شاندار ہے، جدید ترین کوسمیٹک سرجری کے ذریعے بھی آپ صرف ایک مخصوص عمر کے ہی نظر آسکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں