Dawn News Television

شائع 27 جون 2017 08:01pm

اسکائپ کیلئے سخت حریف سامنے آگیا

ویڈیو چیٹ کے لیے کسی ایپ کے بارے میں سوچا جائے تو سب سے پہلے اسکائپ کا خیال ذہن میں آتا ہے تاہم مائیکرو سافٹ کی اس اپلیکشن کو اب فیس بک میسنجر کی شکل میں سخت ترین حریف کا سامنا ہے۔

جی ہاں فیس بک میسنجر میں ویڈیو چیٹ کا آپشن تو لگ بھگ دو برسوں سے سے موجود ہے اور گزشتہ سال اس میں گروپ چیٹ کو بھی شامل کردیا گیا تھا۔

مگر اب فیس بک نے اسے اسکائپ کی ٹکر پر لانے کے لیے مزید فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں اور اس کے خیال میں اس ایپ کا استعمال صارفین کے لیے زیادہ پرلطف ثابت ہوگا۔

میسنجر میں اب اینیمیٹڈ ری ایکشنز، فلٹرز اور ایفیکٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

چیٹ ری ایکشن فیس بک کے پانچ ایموجی آئیکون کے اینیٹمیٹڈ ورژن ہیں جنھیں آپ بخوبی جانتے ہیں یعنی لو، لافٹر، سرپرائز، سیڈ نس اور اینگر۔

اب اگر اگر ہارٹ پر کلک کریں گے تو دل آپ کے سر کے ارگرد اڑتے نظر آئیں گے، اسی طرح دیگر بھی دیکھنے میں کافی اچھے ہیں۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر میں بھی ری ایکشنز متعارف

جہاں تک فلٹرز اور ایفیکٹس کی بات ہے تو جو لوگ فیس بک کے اسنیپ چیٹ جیسے اسٹائل کیمرہ استعمال کرچکے ہیں، وہ اس فیچر کو زیادہ اچھی طرح سمجھ سکیں گے۔

تاہم اس کے لیے آپچ نیچے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک میسنجر نے ایک اور فیچر 'چرا' لیا

اسی طرح اب گروپ یا سنگل ویڈیو چیٹ میں دوستوں سے بات کرتے ہوئے آپ تصاویر بھی لے سکتے ہیں، جس کے لیے نیچے کیمرہ آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔

Read Comments