سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کرنا سیکھیں

واٹس ایپ کو صرف اسمارٹ فون پر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ سے زیادہ مقبول میسجنگ اپلیکشن اس وقت کوئی اور نہیں جس کو روزانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں، مگر اسمارٹ فون پر زیادہ طویل بات چیت کے لیے ہمیشہ مثالی ثابت نہیں ہوتی۔

مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم ہی نہ ہو کہ واٹس ایپ کو صرف اسمارٹ فون پر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں تصاویر زیادہ بہتر اور لمبے پیغامات پڑھنا یا ٹائپ کرنا زیادہ آسان ہوتاہے اور گروپ میسجز کو زیادہ تیزی سے اسکرول کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

مگر کیا آپ کو واٹس ایپ ویب کو استعمال کرنے کا طریقہ آتا ہے، جس میں آپ کے پیغامات اسمارٹ فون اور کمپیوٹر دونوں جگہ سائنک ہوتے ہیں۔

واٹس ایپ ویب اینڈرائیڈ، آئی فون (آئی او ایس 8.1 اور آگے)، ونڈوز 8.0 اور 8.1، نوکیا ایس 60، نوکیا ایس 40، بلیک بیری اور بلیک بیری 10 میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی فون ہے تو سب سے پہلے کمپیوٹر پر web.whatsapp.comپر جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کنکشن سے منسلک رہے۔

درحقیقت واٹس ایپ ویب تک رسائی اسی وقت ممکن ہے جب آپ کا فون انٹرنیٹ سے منسلک رہے۔

واٹس ایپ ویب سائٹ اوپن کرنے پر آپ کے نیچے ایسی اسکرین آئے گی۔

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اس کے بعد اپنے فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں اور اینڈرائیڈ میں مینیو میں واٹس ایپ ویب، نوکیا ایس سکسٹی اور نوڈوز فون میں مینیو میں واٹس ایپ ویب، آئی فون میں سیٹنگز میں واٹس ایپ ویب، بلیگ بیری میں مینیو میں واٹس ایپ ویب اور بلیک بیری ٹین میں اسکرین پر سوائپ ڈاﺅن کرکے واٹس ایپ ویب پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ کے واٹس ایپ اکاﺅنٹ کا کیمرہ اوپن ہوجائے گا اور آپ کو اسے ڈیسک ٹاپ مانیٹر پر کیو آر کوڈ کو کیمرہ سے اسکین کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ ویب اوپن ہوجائے گا اور چیٹنگ اسٹارٹ ہوجائے گی جبکہ موبائل ایپ میں پرانی بات چیت بھی وہاں نظر آنے لگے گی۔

ویسے واٹس ایپ ویب کو ونڈوز کمپیوٹر پر بھی ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے تاہم ونڈوز 8 یا اس سے اپ گریڈ ورژن کی ضرورت ہوگی۔