Dawn News Television

اپ ڈیٹ 31 اگست 2017 10:31pm

مناسک حج کا آغاز

دنیا بھر سے تقریباً 15 سے 20 لاکھ عازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔

بدھ کو نماز فجر کے بعد سے عازمین کا مکہ سے منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عازمین کے قیام کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں : حج کو براہ راست اسمارٹ فونز پر دیکھنا اب ممکن

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے۔

جمعرات کو تمام عازمین نماز فجر کی ادائیگی اور سورج نکلنے کے بعد میدان عرفات کا رخ کریں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کیا جائے گا۔

عازمین مسجد نمرہ میں ’خطبہ حج‘ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

Read Comments