مناسک حج کا آغاز

اپ ڈیٹ 31 اگست 2017

دنیا بھر سے تقریباً 15 سے 20 لاکھ عازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔

بدھ کو نماز فجر کے بعد سے عازمین کا مکہ سے منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عازمین کے قیام کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں : حج کو براہ راست اسمارٹ فونز پر دیکھنا اب ممکن

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے۔

جمعرات کو تمام عازمین نماز فجر کی ادائیگی اور سورج نکلنے کے بعد میدان عرفات کا رخ کریں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کیا جائے گا۔

عازمین مسجد نمرہ میں ’خطبہ حج‘ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

جسمانی و مالی طور پر مستحکم ہر بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی فرض ہے— اے ایف پی فوٹو

منیٰ روانگی سے قبل عازمین بیت اللہ میں جمع ہوئے— اے ایف پی فوٹو

حج کے لیے مکہ پہنچنے والا ایک شخص مسجد الحرام میں سیلفی لیتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

ایک شخص بیت اللہ کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے، آج کے دور میں سوشل میڈیا اور لائیو ویڈیو اسٹریمنگ نے حج کرنے کے عمل کو رئیل ٹائم میں شیئر کرنا ممکن بنا دیا ہے— اے ایف پی فوٹو

حج کی سعادت کے لیے مکہ پہنچنے والا جوڑا سیلفی لیتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

مسجد الحرام میں ایک بچی عازمین کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ رہی ہے— اے ایف پی فوٹو

خانہ کعبہ میں عازمین حج کے پہنچنے کا منظر — اے ایف پی فوٹو

مناسک حج کے آغاز سے قبل عازمین مکہ مکرمہ کی ایک سڑک سے گزر رہے ہیں— اے ایف پی فوٹو

ایک سعودی پولیس اہلکار عازمین کو گرمی سے بچانے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کررہا ہے— اے ایف پی فوٹو

عازمین مسجد الحرام میں نماز ادا کرتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

بیت اللہ کی بلندی سے لی جانے والی تصویر — اے پی فوٹو

خانہ کعبہ کے سامنے موجود عازمین — اے ایف پی فوٹو