☰
اداکار کا کم معاوضے پر ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے سے انکار
سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی سپر اسٹار ایشوریا رائے اور انیل کپور کی آنے والی فلم ’فنے خان‘ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
خبریں ہیں کہ انیل کپور اور ایشوریا رائے جیسے اداکاروں کی اس فلم میں قدرے نئے اور غیر مقبول اداکار رنگاناتھ مدھاون نے 15 دن کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے طلب کیا تھا۔
خیال رہے کہ رنگاناتھ مدھاون نے عامر خان کی بلاک بسٹر تھری ایڈیٹ سے شہرت حاصل کی تھی، تاہم اب تک وہ ماسوائے چند فلموں کے کوئی اچھی فلم نہیں دے سکے۔
فنے خان رومانٹک کامیڈی فلم ہے جو 2000 میں آنے والے فرینچ ڈرامہ سے متاثر ہوکر بنائی جا رہی ہے۔