اگر بات خوبصورتی کی آئے تو ایک نام بولی وڈ کی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کا بھی سامنے آئے گا۔

حسین آنکھوں والی ایشوریا ایک لمبے عرصے سے بولی وڈ میں اپنی اداکاری سے زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔

’جودھا اکبر‘، ’دیوداس‘، ’دھوم 2‘، ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ایسی ہی متعدد کامیاب فلموں میں ایشوریا نے بے مثال اداکاری کے ساتھ ساتھ نہایت ہی خوبصورت اور منفرد انداز بھی اپنائے ہیں۔

ایشوریا رائے 5 سال کے لمبے عرصے کے بعد بولی وڈ میں ایک بار پھر اپنی فلم ’جذبہ‘ کے ساتھ قدم رکھ رہی ہیں جس کی کہانی نہایت دلچسپ نظر آتی ہے۔

اگر بات کی جائے فلم کی پروموشنز میں ان کے ملبوسات کے چناؤ کی تو یقیناً جہاں اداکارہ نے خود کو باخوبی انداز میں دکھایا وہیں کچھ جگہ وہ اپنے انداز میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائیں۔

ہم نے ایشوریا کی فلم ’جذبہ‘ کی پروموشنز سے کچھ تصاویر جمع کی جس سے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اسٹائلسٹ آستھا شرما کی مدد سے خود کو کافی تبدیل کر رہی ہیں، اب یہ تبدیلی اچھی ہے یا بری آپ خود فیصلہ کریں۔

چیتا پرنٹ کے اسکرٹ میں ایشوریا نہایت خوبصورت اور منفرد ںظر آئیں، یہ لباس یقیناً ان کی خوبصورتی کو مزید بہتر کرنے میں کام آیا۔

’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شو پر ایشوریا رائے سبز رنگ کے لباس میں نظر آئیں، ایشوریا کا جوڑا تو کافی خوبصورت تھا البتہ وہ اپنے بالوں اور میک آپ کو مزید بہتر کر سکتی تھیں۔

اس تصویر میں ایشوریا رائے کے جوتے ہی صرف ہماری توجہ کا مرکز بن سکے۔

اس انداز میں ایشوریا رائے نے اپنے لباس میں لال، سفید اور کالے رنگ کا انتخاب کیا جو کے کافی عام ہے۔

ایشوریا کو چاہیے کہ وہ اپنے بالوں کے ساتھ بھی کچھ مختلف کریں یعنی کھلے بالوں کے بجائے ان کو کچھ نئے انداز میں باندھنا بھی شروع کرسکتی ہیں۔

ہمارا یہ مطلب بلکل نہیں تھا کہ ایشوریا نانی اور دادی کے دور کے بال بنالیں، اس تصویر میں ان کے بالوں کے ساتھ ساتھ ان کا لباس اور ساتھ میں منتخب کی ہوئی جیولیری کچھ خاص کمال کی ثابت نہیں ہوپائی۔

اور آخر میں، ایشوریا کا یہ انداز شاید کچھ مختلف اور بہتر نظر آیا۔

ہمیں لگتا ہے کہ ایشوریا کو اپنے اسٹائلسٹ کو تبدیل کرکے دپیکا پڈوکون کے اسٹائلسٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں