Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2017 10:43pm

ہیواوے نے اڑایا آئی فون ایکس کا مذاق

ایپل کے نئے آئی فون ایکس میں چہرے شناخت کرنے والا فیچر فیس آئی ڈی سب سے زیادہ بحث کا حصہ بنا ہے مگر چینی کمپنی ہیواوے اس سے کچھ زیادہ متاثر نہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ ہیواوے نے اپنی ایک فیس بک ویڈیو میں ایپل کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے یاد دلایا ہے کہ چینی کمپنی کا بھی ایک نیا فون آنے والا ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا فلیگ شپ میٹ 9 اسمارٹ فون متعارف

اس ویڈیو میں ہیواوے نے اپنی نئی ڈیوائس کو دی رئیل اے آئی فون قرار دیا ہے۔

کمپنی نے لکھا 'اس کا سامنا کرلیں، چہرے شناخت کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں'۔

ہیواوے کی جانب سے نیا فلیگ شپ فون میٹ 10 اکتوبر میں متعارف کرایا جارہا ہے اور اس ویڈیو میں اسی کے ذریعے آئی فون ایکس کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طاقتور بیٹری والے 6 اسمارٹ فونز

گزشتہ ماہ برلن میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش میں ہیواوے نے اپنا نیا آپرٹنگ سسٹم کیرین 970 متعارف کرایا تھا جس میں اپنا نیورل پراسیسنگ یونٹ یا این پی یو دیا گیا ہے۔

ایپل کے نیورل انجن کی طرح ہیواوے کے اس این پی یو میں فون چپ سیٹ کے اندر ہی پراسیسنگ کور موجود ہے جو کہ اے آئی کے ذریعے کام کرتا ہے۔

ہیواوے کے میٹ نائن میں مشین لرننگ کو ایسی صلاحیت دی گئی تھی جو ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کو صارفین کی عادات سے مطابقت کرنے میں مدد دیتی ہے۔

جیسے بتایا جاچکا ہے کہ میٹ 10 اکتوبر میں سامنے آئے گا اور اس حوالے ایونٹ 16 اکتوبر کو ہوگا۔

Read Comments