ماورا حسین کی رنگا رنگ سالگرہ پارٹی
پاکستان کی خوبرو ماڈل واداکارہ ماورا حسین نے 28 ستمبر کو اپنی 25 ویں سالگرہ منائی۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’اے پلس‘ کے ڈرامے سے اداکاری کی شروعات کرنے والی ماورا حسین اب تک 20 سے زائد ڈراموں میں مختلف کردار نبھا چکی ہیں۔
ماورا حسین ایک عدد ٹیلی فلم سمیت بولی وڈ رومانٹک فلم ’صنم تیری قسم‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
انہوں نے اپنی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔
ان کی سالگرہ پارٹی میں ان کی بہن عروہ حسین، عدنان صدیقی، ہمایوں سیعد، حمیمہ ملک، مومل شیخ، ثنا شاہنواز اور صبا پرویز سمیت دیگر ستاروں نے بھی شرکت کی۔
ڈان امیجز نے ماورا حسین کی سالگرہ پارٹی پر کھینچی گئی مختلف تصاویر شائع کیں، جن میں اداکارہ کو ساتھی ستاروں کے ساتھ خوشی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ماورا حسین کا سرپرائیز فیس
انہوں نے عامرہ ہارون کی ڈریس سے متاثرہ ڈریس کا انتخاب کیا
عانیہ فواد جیسا اسٹائل بھی ان میں دیکھا گیا
سالگرہ کی مناسبت سے بہترین تھیم کا انتخاب کیا گیا
کیک کا انتخاب بھی خوب تھا
انہیں ان کے پی آر نمائندے حسن نے پھول پیش کیے
عروہ حسین نے انہیں پیار کیا
ہمایوں سعید کے ساتھ
مومل شیخ کے ساتھ منفرد انداز
حمیمہ ملک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں
عدنان صدیقی کے ساتھ
احد رضا میر اور ماورہ کا انداز
برتھ ڈے گرل فرحان سعید، عاصم جوفا، ہمایوں سعید،عدنان صدیقی اور فیصل رحمٰن کے ساتھ
فیروز خان کے ساتھ
صبا پرویز کے ساتھ منفرد انداز میں
ندیم بیگ اور ثنا شاہنواز کے ساتھ
فہد اور ماوی کیانی کے ساتھ ہلکہ پھلکہ مزاح کرتے ہوئے