Dawn News Television

شائع 22 اکتوبر 2017 07:05pm

واٹس ایپ اسکائپ پر کاری وار کرنے کیلئے تیار

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے اور اب لگتا ہے کہ وہ ویڈیو چیٹ ایپ اسکائپ پر ایک اور کاری وار کرنے والی ہے۔

واٹس ایپ نے بہت جلد گروپ وائس کالز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ اسکائپ کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ میں واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں گروپ کالز کے فیچر کو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر پسند کریں گے؟

2.17.70 بیٹا واٹس ایپ ورژن میں اس فیچر کی تصدیق کی گئی ہے ، جن میں وائس کالز کے حوالے تو کافی ہیں تاہم ویڈیو کالز کا ایک ہی ہے۔

ایسی رپورٹس پہلے ہی سامنے آچکی تھیں کہ فیس بک کی زیرملکیت یہ میسجنگ ایپ گروپ وائس کالز کے فیچر پر کام کررہی ہے جسے آئندہ سال کسی وقت پیش کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک پہلے ہی ایسا فیچر میسنجر میں متعارف کراچکی ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی اس نئے بیٹا ورژن میں کئی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں جن میں ایپ کا سائز مختصر کرنا اور صارف کے نمبر کی تبدیلی سے دوستوں کو نوٹیفکیشن کے ذریعے کرنا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

اسی طرح واٹس ایپ کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ان سینڈ فیچر کو بھی جلد تمام صارفین تک پہنچائے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش اب شروع ہوچکی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین پانچ منٹ کے اندر اپنے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، دستاویزات اور اسٹیٹس رئیپلائیز تک واپس کھینچ سکیں گے یا ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

Read Comments