عامر خان اور اجے دیوگن کا باکس آفس پر ٹکراؤ
ایسا لگتا ہے کہ بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو اجے دیوگن کے ہاتھوں باکس آفس پر شکست کا سامنا ہے۔
جی ہاں عامر کان کی سیکرٹ سپر اسٹار اور اجے دیوگن کی گول مال سیریز کی چوتھی فلم کے درمیان اس ہفتے باکس آفس میں ٹکراﺅ ہوا جو واضح طور پر کامیڈی فلم جیتنے میں کامیاب نظر آتی ہے۔
اس سیریز کی چوتھی فلم گول مال اگین جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے دو دن کے اندر 58 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔
اس کے مقابلے میں عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار جمعرات کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے تین دنوں میں 22.75 کروڑ انڈین روپے اپنے نام کیے ہیں۔
بولی وڈ فلموں کے باکس آفس اعدادوشمار شیئر کرنے والے ترن ادریش نے دونوں فلموں کے باکس آفس نتائج ٹوئٹر پر شیئر کیے۔
گول مال اگین میں اجے دیوگن، توشار کپور، ارشد وارثی، پرینیتی چوپڑا سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور اس فلم نے پہلے دن 30 کروڑ جبکہ ہفتہ کو 28 کروڑ روپے کمائے۔