فیس بک لاگ ان میں مشکل کا سامنا تو نہیں؟
کیا آپ کو حالیہ دنوں میں فیس بک پر سائن ان ہوتے ہوئے مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟
یعنی دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی جانب سے یہ تو نہیں کہا گیا کہ وہ اس وقت تک سائٹ پر لاگ ان نہیں ہوسکتے جب تک وہ اپنے چہرے کی واضح تصویر اپ لوڈ نہیں کردیتے؟
اگر ہاں تو درحقیقت فیس بک کی جانب سے اسپام بوٹ یا فرضی اکاﺅنٹس کی روک تھام کے لیے نئے فیچر کو آزمایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں
جی ہاں فیس بک ایسا فیچر آزما رہی ہے جس کے ذریعے وہ بوٹ کی جانب سے اکاﺅنٹس بنانے، دوستوں کی درخواست بھیجنے اور اشتہارات بنانے کی روک تھام کی جاسکے۔
فیس بک کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ صارف انسان ہے یا نہیں اور اس مقصد کے لیے لاگ ان سے پہلے تصاویر مانگی جارہی ہیں۔
اس تصدیقی ٹیسٹ میں فیس بک کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اپنی ایسی تصویر اپ لوڈ کریں جس میں آپ کا چہرہ واضح ہو، ہم اسے چیک کریں گے اور پھر ہمیشہ کے لیے سرورز میں سے ڈیلیٹ کردیں گے۔
فیس بک نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس فوٹو ٹیسٹ کا مقصد سائٹ پر ہونے والی مشکوک سرگرمیوں کو پکرنا ہے جو کہ اسپام بوٹس کی جانب سے کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیس بک ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
مگر اس تصدیقی عمل میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں، جس کے دوران اصل صارفین کا اکاﺅنٹ لاک رہتا ہے اور یہ میسج لکھا آتا ہے ' آپ اس وقت لاگ ان نہیں ہوسکتے، آپ کی تصویر کا تجزیہ کرکے ہم رابطہ کریں گے، ابھی آپ سیکیورٹی احتیاط کی وجہ سے فیس بک سے لاگ آﺅٹ کیے جاچکے ہیں'۔
ویسے فیس بک کی جانب سے ہمیشہ کے لیے تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے مگر اس بات نے بھی صارفین کو فکر مند کردیا ہے۔
فیس بک کے مطابق جن لوگوں کو شبہ ہے کہ ان کا اکاﺅنٹ ہیک ہوچکا ہے وہ Facebook.com/hacked پر جاسکتے ہیں۔