Dawn News Television

شائع 14 دسمبر 2017 07:35pm

جاز اور ٹیلی نار کی صارفین کے لیے دلچسپ آفرز متعارف

یوفون اور ٹیلی نار کے بعد پہلی بار موبی لنک نے بھی اپنی سروسز کے لیے سپر کارڈ جیسی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

جاز اور وارد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سپر کارڈ کی طرح سپر ڈوپر منتھلی آفر نامی پیشکش متعارف کرائی گئی۔

اس آفر کے ذریعے ان دونوں نیٹ ورکس کے صارفین 1200 جاز اور وارڈ منٹس، دونوں نیٹ ورکس کے لیے 1200 ایس ایم ایس جبکہ ایک ہزار ایم بی فورجی انٹرنیٹ کا استعمال ایک ماہ کے لیے کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں : موبی لنک نے وارد ٹیلی کام کو خرید لیا

اس آفر کی قیمت 380 روپے رکھی گئی ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ دونوں نیٹ ورکس کے لیے ہے۔

تاہم یہ ٹیلی نار اور یو فون سے کچھ مختلف بھی ہے کیونکہ اس میں آپ کو کوئی مخصوص کارڈ نہیں خریدنا بلکہ آفر کو سبسکرائب کرنا ہے۔

یعنی اگر آپ اس ماہانہ آفر کو لینا چاہتے ہیں تو *706# کوڈ سے اسے اپنا سکتے ہیں جس کی مدت ایک ماہ ہے۔

اس دوران اگر بیلنس یا اسٹیٹس چیک کرنا ہے تو 7062# کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جاز اور وارد کی فرنچائز بھی مشترکہ ہوں گی

دوسری جانب ٹیلی نار نے اپنے صارفین کے لیے روزانہ 100 ایم بی فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی جوس اور ٹیلی نار کے صارفین اس آفر کو 5352# کے ذریعے ایکٹیو کرکے ایک دن میں سو ایم بی ان سوشل نیٹ ورکس پر مفت استعمال کرسکتے ہیں۔

اس سے پہلے زونگ بھی اسی طرح کی مفت واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت پیش کرچکا ہے، تاہم ٹیلی نار میں اسے سو ایم بی تک محدود رکھا گیا ہے۔

Read Comments