پاکستان

میاں نواز شریف نے اپنی 68 ویں سالگرہ کیسے منائی؟

یہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد ان کی پہلی سالگرہ تھی اور انہوں نے اسے جاتی عمرہ میں اہلخانہ کے ساتھ منایا۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف آج اپنی 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

یہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد ان کی پہلی سالگرہ تھی اور انہوں نے اسے اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں اہلخانہ کے ساتھ منایا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم نے شادی کی 46 ویں سالگرہ کیسے منائی؟

سالگر ہ کے موقع پر میاں نواز شریف کے گھر مختلف رہنماﺅں اور کارکنوں کی جانب سے بھجوائے جانے والے کیکس کی بھرمار ہوگئی تھی۔

ٹوئٹر پر آنے والی تصاویر پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، یعنی کچھ نے تنقید کی، کچھ نے انہیں مبارکباد جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جنھوں نے اس موقع کو مذاق کا ذریعہ بنالیا۔

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اسی طرح سالگرہ کے موقع پر میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کو بھی انتہائی خوبصورت انداز سے سجایا گیا، ان سب کی تصاویر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری کیں۔

2 سال قبل سابق وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر ہی ان کے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی غیرمتوقع دورے پر پاکستان آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کی پہلی بار پاکستان آمد، 2 گھنٹے بعد واپسی

میاں نواز شریف کی پیدائش 25 دسمبر 1949 کو ہوئی تھی جو کہ ضیا دور میں 1981 میں پنجاب کے وزیر خزانہ بنے اور بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

1990 میں اسلامی جمہوری اتحاد کو انتخابات میں کامیابی ملی اور اس کی سربراہی کرنے والے نواز شریف پہلی بار وزیراعظم بنے، جنھیں اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے 1993 میں بدعنوانی کے الزامات پر برطرف کیا، تاہم سپریم کورٹ نے 15 جون 1993 کو حکومت بحال کردی۔

مگر جولائی 1993 میں میاں نواز شریف نے ایک معاہدے کے تحت استعفیٰ دے دیا جس کے تحت صدر کو بھی اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔

نواز شریف فروری 1997 میں بھاری اکثریت سے دوبارہ اس عہدے پر فائز ہوئے جنھیں اکتوبر 1999 میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے عہدے سے ہٹایا۔

2013 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ تیسری بار وزیراعظم بنے اور اس بار 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے انہیں تاحیات نااہل کردیا۔