Dawn News Television

شائع 08 جولائ 2013 02:50pm

تاریخی رنی کوٹ

 عالمی ثقافتی ادارہ یونسیکو دیوار سندھ کے طور پر مشہور رنی کوٹ کو عالمی ورثہ قرار دینے پر غور کررہا ہے، مگردنیا کا سب سے بڑا قلعہ حکومت کی لاپرواہی اور اہلکاروں کی کوتاہی کی وجہ سے لاوارثی کی جیتی جاگتی تصویر بنا ہواہے، اس عظیم ورثے کے دورے کے دوران چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔ یہاں سیاحوں کے لیے نہ کوئی گائیڈ موجود ہے اور نہ ہی پینے کے پانی کی سہولت یا بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ انڈس ہائی وے پر مشہور مقام سن سے جنوب مغرب میں کھیرتھر پہاڑی سلسلے کے کارو جبل میں یہ قلعہ ہے۔

ساسانیوں کا یہ تعمیر کردہ قلعہ فن تعمیر کا نمونہ ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخ کے کئی ادوار اپنے سینے میں چھپائے ہوئے ہے۔ قبل مسیح کے دور کے بعد عرب فتح کا زمانہ، مغل دور اور تالپور دور میں بھی اس وقت کے حکمرانوں کے زیر استعمال رہا ہے، مزید تفصیل کے لیے کلک کریں۔  تحریر و تصاویر: سہیل سانگی

Read Comments