☰
نوکیا کا پہلا 'بیزل لیس' فون
نوکیا کے اسمارٹ فون آخرکار بیزل لیس ڈسپلے ٹیکنالوجی کے ساتھ سامنے آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
جی ہاں نوکیا سیون پلس نامی نئے اسمارٹ فون کی تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈسپلے کے لحاظ سے یہ سام سنگ کے لیے گلیکسی ایس 8 کی ٹکر کا ہے۔
نوکیا پاور یوزر نے اس نئے فون کی تصاویر لیک کی ہیں۔
مزید پڑھیں : نوکیا کا پہلا فلیگ شپ اینڈرائیڈ فون
نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی نے اگرچہ کئی اینڈرائیڈ فونز گزشتہ سال پیش کیے مگر کوئی بھی ڈیوائس ایل جی جی سکس، گلیکسی ایس ایٹ اور آئی فون ایکس (10) جیسے ڈیزائن کی نہیں تھی۔
تاہم اب چھ انچ اسکرین والے سیون ایس پلس میں پہلی بار فن لینڈ کی کمپنی بہت کم بیزل والا ڈسپلے دے رہی ہے۔