‘باپ اور بیٹی جنوبی افریقہ کے احتسابی عمل سے عبرت حاصل کریں‘
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے عوامی اجتماع میں عدلیہ مخالف بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدلیہ کو بدنام کرنے کے مذموم ‘گیم’ سے باز آجائیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘عوامی اجتماع میں جا کر بار بار انصاف کے لیے عوام کی عدالت آئیں ہیں کہہ کر باپ اور بیٹی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں ترک کردیں، ہر شخص باخوبی ادراک رکھتا ہے کہ جمہوریت میں لوگ ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں لیکن انصاف صرف عدالتیں فراہم کرتی ہے’۔
یہ پڑھیں: '2017 کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں'
انہوں نے کہا کہ ‘شریف خاندان یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ جو شخص ووٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے وہ تمام قوانین اور احتساب سے بالا تر ہوجاتا ہے’۔
عمران خان نے جنوبی افریقہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘نواز شریف کو عبرت حاصل کرنی چاہیے کہ کس طرح افریقین نیشنل کانگریس نے زمبا کے رہنما کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کیا اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی کرپشن کے الزامات میں پولیس کو جواب دینے کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت
بعدازاں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کی صدارت کرتے ہوئے سربراہ عمران خان نے پیش گوئی کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین ون۔ٹو۔ون مقابلہ ہوگا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وجود پنجاب میں باقی نہیں رہا۔
سی ای سی کے اجلاس کے میں عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے لودھراں انتخابات میں پی ٹی آئی کی غلطیوں سے غیریقینی شکست کا سامنا رہا تاہم رواں برس عام انتخابات میں وہ مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں ہو گئی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ جلد فعال ہوگا۔
مزید پڑھیں: نواز شریف عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی
اس موقع پر انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وفاق اور پنجاب حکومت میں کرپشن کرنے والے عناصر کو عوام کے سامنے پیش کرنے کریں گے۔
یہ خبر 18 فروری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی