Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 فروری 2018 01:27am

چیئرمین نادرا کا سینٹرز کا اچانک دورہ،عملے کی کارکردگی کا پول کھل گیا

کراچی: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے عملے نے اپنے ہی چیئرمین کے فارم پر اعتراضات لگا دیئے جس کے بعد چیئرمین نے شہریوں کو تنگ کرنے والے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

چیئرمین نادرا عثمان مبین نے نادرا دفاتر میں کام کا جائزہ لینے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا اور خاموشی سے کراچی کے مختلف سینٹرز کے اچانک دورے کیے۔

عثمان مبین کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع نادرا کے میگا سینٹر میں عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوگئے جہاں عملے نے کا ان کا ہی فارم اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

چیئرمین نادرا نے ادارے کے ستائے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی مشاہدہ کیا اور شہریوں کو تنگ کرنے پر سائٹ میگا سینٹر کی خاتون اسٹاف سمیت دو افسران کو معطل کر دیا۔

عثمان مبین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے، جبکہ مستقبل میں بھی شہریوں کو تنگ کرنے والے اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments