پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چوہدری کو جھوٹے الزامات لگانے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
خواجہ سعد رفیق نے نوٹس میں فواد چوہدری سے ان کے بیان پر غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: 10 ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ: عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق پر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہونے کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے لینڈ مافیا کے رکن ہیں جنہوں نے عام عوام کی جائیداد کو ان سے چھینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس
قانونی نوٹس میں خواجہ سعد رفیق نے فواد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ یا تو فواد چوہدری اپنے الزامات کو ثابت کریں یا 14 دنوں کے اندر عوامی سطح پر معافی مانگیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر خواجہ سعد رفیق ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔