Dawn News Television

شائع 02 مارچ 2018 09:47am

موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری

پاکستان میں موبائل فونز کا استعمال بہت زیادہ عام ہے، سادہ ہو یا اسمارٹ، یہ ڈیوائسز اب ہر ایک کے ہاتھ میں نظر آتی ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر اس وقت ملک میں موبائل صارفین کی کم از کم تعداد 14 کروڑ ہے اور یہ بھی وہ اعدادوشمار ہیں جو گزشتہ سال جولائی میں پی ٹی اے کے چیئرمین نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو اجلاس کے دوران بتائے تھے۔

اور یہ بھی سب کو معلوم ہوگا کہ ملک میں پانچ موبائل آپریٹرز صارفین کو سروس فراہم کررہے ہیں۔

اب اکثر صارفین کو اپنے موبائل نیٹ ورک سروس میں بیلنس چیک کرنے، انٹرنیٹ ڈیٹا بیلنس، پیکج میں بچ جانے والے ایس ایم ایس یا منٹ کے جاننے میں مشکل ہوتی ہے یا انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا یہ کیسے ممکن ہے۔

یہاں ایسے ہی افراد کے لیے ہم نے اہم موبائل آپریٹرز سروسز کوڈ کو ایک جگہ اکھٹا کردیا ہے۔

Read Comments