☰
‘آنگن’ میں 3 مردوں کے ساتھ رومانس کرتی نظر آؤں گی، ماورا حسین
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین ان دنوں اپنے آنے والے تاریخی ڈرامے ‘آنگن’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ماورا حسین نے ‘آنگن’ میں اپنے کردار کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ڈرامے میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو ایک یا دو نہیں بلکہ تین مختلف مردوں سے رومانس کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ ‘آنگن’ کی کہانی تقسیم برصغیر کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کے سیٹ کو بھی 1947 کے دور جیسا بنایا گیا ہے، جب کہ اس میں شامل کاسٹ کی ڈریسنگ و میک اپ کو بھی اس وقت کے حساب سے بنایا گیا ہے۔
ڈرامے کی کہانی ‘آنگن’ نامی خدیجہ مستور کے ناول سے لی گئی ہے، تاہم ڈرامے کے ڈائیلاگس مصطفیٰ رضوی نے لکھے ہیں۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، احد رضا میر اور احسن خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، تاہم ماورا حسین ڈرامے کا مرکزی اور اہم کردار ہیں۔