Dawn News Television

شائع 02 مئ 2018 05:23pm

ریسٹورنٹ جیسے چائنیز چاول گھر پر بنائیں

کسی بھی ریسٹورنٹ میں چائنیز چاول کھائیں تو ہمیشہ یہی بات ذہن میں آتی ہے کہ ایسے چاول ہم گھر پر کیوں نہیں بنا پاتے۔

چائنیز چاول بنانا نہایت آسان ہے، لیکن اس کے باوجود ریسٹورنٹ اور گھر کے چاولوں کا ذائقہ مختلف ہوجاتا ہے۔

اس ہی لیے بچے بڑے گھر سے زیادہ باہر چائنیز کھانا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مزیدار چکن منچورین گھر پر بنائیں

لیکن اب یہاں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ چائنیز چاول اپنے گھر پر بنائیں، یقیناً آپ کے گھر والے ہر ہفتے آپ سے یہی بنوانے کی فرمائش کریں گے۔

اجزاء:

چاول - دو کپ ابلے ہوئے

تیل - دو کھانے کے چمچ

انڈے - دو

گاجر - ¾ کپ کٹی ہوئی

بند گوبھی - ¾ کپ کٹی ہوئی

سفید مرچ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

چینی - ایک چائے کا چمچ

نمک - حسب ذائقہ

ہری پیار - ¾ کپ کٹی ہوئی

تل کا تیل - ایک چائے کا چمچ

طریقہ:

ایک ٹرے میں ابلے ہوئے چاول پھیلا لیں اور ٹھنڈا کرلیں، پھر سائڈ پر رکھ دیں۔

کڑاہی میں تیل اور انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

بعد میں اس میں گاجر، بند گوبھی ڈال کر ایک سے دو منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں ابلے ہوئے چاول ڈالیں اور مکس کریں۔

بعد میں سفید مرچ پاؤڈر، چکن پاؤڈر، چینی، نمک اور ہری پیار ڈال کر ملائیں، آخر میں تل کا تیل ڈال کر مکس کرلیں اور گرما گرم پیش کریں۔

فوٹو/ شٹر اسٹاک

Read Comments