☰
صدقہ فطر کے نصاب کا اعلان
پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلامیے کے مطابق اس سال قدقہ فطر کی شرح کم سے کم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 2 کلو گندم کی مارکیٹ میں قیمت کے حساب سے اس سال صدقہ فطر روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : عید الفطر کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا یکم جون سے
بیان میں مزید بتایا گیا کہ جو مسلمان 'جو' کی قیمت سے حساب سے فطرانہ ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں 240 روپے فی کس، کھجور کی قیمت کے حساب سے 1600 روپے فی کس جبکہ کشمش کا نصاب 1920 روپے فی کس رکھا گیا ہے۔