☰
ایسی نئی ہونڈا سوک جو حیران کردے گی
سیڈان کے کراس اوور سے ایس یو وی بنانے سے پہلے پک اپ ٹرک عام تھے اور مختلف کمپنیوں نے ایسے تجربے کیے۔
مگر پہلی بار ہونڈا نے سوک کو پک اپ ٹرک میں بدلنے کا تجربہ کیا ہے۔
اور وہ بھی عام سوک نہیں بلکہ سوک ٹائپ آر، اس طرز کی سب سے تیز ترین گاڑی۔
ہونڈا سوک ٹائپ آر پک اپ کو اس کمپنی کی برطانیہ کی شاخ نے تیار کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوک ٹائپ آر پک اپ ٹرک کانسیپٹ کی تیاری کے لیے کافی عرصہ لگا۔
پراجیکٹ پی کے کوڈ نام سے تیار کی جانے والی گاڑی کا ڈیزائن تو وہی ہے مگر اس کی چھت اور پچھلے کیبن کو کاٹ کر انہیں ٹرک جیسی شکل دے دی گئی ہے۔