دپیکا پڈوکون کا دل پھر سے رنبیر کپور کے لیے دھڑکنے لگا؟
ویسے تو گزشتہ ایک سال سے بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
گزشتہ ایک سال میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نہ صرف خفیہ منگنی کرلی بلکہ انہوں نے خفیہ شادی بھی کرلی، تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی۔
اب جوڑے کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا پھر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
لیکن دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دپیکا پڈوکون فوری طور پر رنویر سنگھ سے شادی کے لیے تیار نہیں ہیں، کیوں کہ ممکنہ طور پر ان کا دل پھر سے رنبیر کپور کے لیے دھڑکنے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں شروع
ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد اب یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔