رنبیر، دپیکا کے ریمپ پر جلوے

ای میل

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ان کے مداح ہمیشہ ہی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، کیوں کہ ان کی جوڑی کو ہمیشہ ہی بےحد پسند کیا جاتا ہے اور ان دونوں کو ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا تین سال بعد ایک ساتھ لانے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور نے ڈیزائنر منیش ملہوترا کی کلیکشن ’مجوان‘ کے لیے ریمپ پر واک کی، اس دوران رنبیر کپور سیاہ رنگ کی شیروانی جبکہ دپیکا سفید رنگ کے لہنگے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فلموں میں رانی کا اداکار کرنے والی دپیکا خود بھی اس دوران کسی رانی سے کم نظر نہیں آرہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان اور دپیکا کے ریمپ پر جلوے

جیسے ہی یہ دونوں اداکار ایک ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہوئے تو شائقین ان کی ایک جھلک دیکھنے کے دیوانے ہوگئے۔

اس فیشن شو کو دیکھنے صرف مداح ہی نہیں کئی نامور بولی وڈ شخصیات بھی پہنچی، ان میں سوناکشی سنہا، یولیا ونتور، نشرت بروچا اور یامی گوتم شامل تھیں۔

منیش ملہوترا نے دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی ایک ساتھ ریمپ پر واک کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

جبکہ انہوں نے ان دونوں اداکاروں کے ساتھ اپنی بھی ایک مزاحیہ ویڈیو شائقین کو دکھائی۔

یاد رہے کہ یہ فیشن شو منیش ملہوترا کی کلیکشن مجوان 2018 کا آخری روز تھا، مجوان بھارتی ریاست اتر پردیش کا ایک گاؤں ہے، جس کی دیکھ بھال کا ذمہ منیش ملہوترا نے اپنے سر کے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور کے والدین نے کی دپیکا کی تعریف

منیش ملہوترا اس گاؤں کی خواتین اور بچیوں کے درمیان چکن کاری کے کام کی تشہیر کررہے ہیں، اس کام میں معروف اداکارہ شبانا عظمی بھی سالوں سے منیش ملہوترا کا ساتھ دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ میں 2007 میں اپنی فلموں ’سانوریا‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

ان فلموں کی ریلیز کے بعد ان دونوں کے افیئر کی خبریں بھی طویل عرصے تک میڈیا میں رہیں، جبکہ ان کی شادی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی گئیں۔

ان دونوں نے بھی شائقین اور میڈیا کے سامنے اپنے رشتے کو قبول کیا، جبکہ بعدازاں ان کے بریک اپ نے مداحوں کو حیران کردیا۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی بریک اپ کی اہم وجہ کترینہ کیف تھیں، 2009 میں فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے رشتے کا آغاز ہوا، جس کے بعد رنبیر کپور نے دپیکا کا دل توڑ دیا۔

بریک اپ ہونے کے باوجود بھی دپیکا اور رنبیر ایک ساتھ کئی فلموں میں ساتھ آئے جن میں 2013 کی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور 2015 کی ’تماشا‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر-کترینہ بریک اپ پر کرینہ کپور کا ردعمل

یہ دونوں اب ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی مانے جاتے ہیں۔

دوسری جانب رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا 2016 کے آغاز میں بریک اپ ہوگیا، جس کی چرچا میڈیا میں طویل عرصے تک رہی۔