بولی وڈ ستاروں کی جانب سے عید مبارک
بولی وڈ انڈسٹری اپنے مداحوں کو دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ہر سال عید کی مبارکباد ضرور دیتی ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔
بڑے بڑے نامور بولی وڈ اداکاروں نے عیدالفطر کے موقع پر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔
اب ستاروں میں شاہ رخ خان، انیل کپور، ورن دھون، کرن جوہر اور شردہا کپور شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان بھی ہر سال عید کے موقع پر اپنے مداحوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا سے خصوصی بات چیت بھی کرتے ہیں۔
عید کی مبارکباد دینے کے علاوہ اس سال کئی اسٹارز نے اپنے مسلمان مداحوں کے لیے روزہ بھی رکھا تھا جن میں ورن دھون شامل ہیں۔
ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
Love is always only in the eyes….here’s all of ours to u on Eid. Eid Mubarak to everyone & may ur families be happy & healthy. pic.twitter.com/afAvn2OJo3
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 16, 2018
سدھارتھ ملہوترا نے بھی فینز کو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ خوش رہنے کا مشورہ دیا۔
Eid Mubarak to all ! Peace Love n Happiness #EidMubarak
— Sidharth Malhotra (@S1dharthM) June 16, 2018
انیل کپور نے دعا کی کہ اس عید کے ساتھ ساتھ تمام لوگ سکون سے رہیں اور ان کا دل اور گھر خوشیوں سے بھر جائے۔
May the auspicious occasion of Eid,
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) June 16, 2018
bless you with peace and bring joy to your heart and home!! #EIDMubarak
ورن دھون نے عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔
Eid mubarak pic.twitter.com/ktZThKCWKG
— Varun Dhawan (@Varun_dvn) June 16, 2018
کرن جوہر بھی عید کی مبارکباد دینے میں پیچھے نہ رہے۔
Wish everyone #EidMubarak !! Love, light and great energies to everyone in the world! ❤️❤️❤️
— Karan Johar (@karanjohar) June 16, 2018
جبکہ شردہا کپور نے بھی اپنے مداحوں کی اچھی صحت، خوشیوں اور سکون کی دعا مانگی۔
Eid Mubarak to everyone! Wishing you all health, prosperity, peace, harmony & all things wonderful. 💜
— Shraddha (@ShraddhaKapoor) June 16, 2018
خیال رہے کہ بولی وڈ بھی عید کی تیاریوں میں پیچھے نہیں رہتا، کہیں اداکارائیں اپنے فیشن سے سب کا دل جیتنے کی کوشش کرتی ہیں تو کہیں دیگر اسٹارز عید کے موقع پر اپنی فلموں کو ریلیز کرنے کے طور پر مداحوں کو یہ تحفہ دیتے ہیں۔