پاکستانی اسٹارز بھی عید کی مبارکباد دینے میں پیچھے نہ رہے
جہاں دنیا بھر میں اس وقت عیدالفطر نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، وہیں ہمارے پاکستانی اسٹارز بھی اس موقع پر اپنے مداحوں کو بھولیں نہیں ہیں۔
پاکستانی اسٹارز نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، جبکہ آج کے روز انہیں ایک دوسرے سے محبت سے پیش آںے کے پیغامات دیے۔
ریحام خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ صارفین کو عید مبارک کہا۔
Eid Mubarak pic.twitter.com/J7c8XfbRe7
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 15, 2018
گلوکار شہزاد روئے نے بتایا کہ وہ اس سال عیدالفطر ٹورنٹو میں منا رہے ہیں۔
My friend Amir Shamsi convinced me to spend Eid in Toronto. See you guys at the Mississauga Halal Food Festival on
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 13, 2018
16th June at celebration square. Excited to spent Eid in one of my favorite countries, a nation that truly believes in freedom in every sense @JustinTrudeau
ہدایت کار بلال لاشاری نے ہر سال کی طرح سادگی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
Eid Mubarakaan!
— Bilal Lashari (@blashari) June 16, 2018
حمزہ علی عباسی نے عید کے موقع پر سرحد پار عوام کی حفاظت کی خاطر قربانی دینے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ جو رمضان اور عید پر امن کر دی ہے ، اس کے پیچھے بھی وردی ہے #EidMubarak pic.twitter.com/HYkfWNJDPn
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 15, 2018
ماورا حسین بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دینا نہیں بھولیں۔
Eid Mubarak ✨✨✨🌙❤️
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) June 16, 2018
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ عید کی مبارکباد دی۔
نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔