☰
سوزوکی کی جیپ جمنی 20 بعد پہلی بار ری ڈیزائن
سوزوکی نے اپنی جیپ جمنی کا نیا ورژن سامنے آگیا ہے اور یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
اس ایس یو وی جیپ کی تیاری پر کمپنی کافی عرصے سے کام کررہی تھی مگر اب اسے بہت جلد متعارف کرایا جارہا ہے۔
فورتھ جنریشن جمنی 2019 کا ڈیزائن پہلے سے بہتر ہے، بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ لگ بھگ 20 سال بعد کمپنی نے اسے ری ڈیزائن کیا ہے۔
مزید پڑھیں : سوزوکی سوئفٹ 2018 کی آمد
کمپنی کے مطابق منفرد ڈیزائن کے ساتھ ساتھ سڑک پر اس کی کارکردگی بھی لوگوں کی توقعات سے بہتر ثابت ہوگی۔
دیکھنے میں یہ گاڑی کافی سخت جان لگتی ہے، تاہم کمپنی نے فی الحال اس کے فیچرز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں مگر تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فورسلینڈر انجن جیپ کا حصہ ہے۔