☰
’شمشیرا‘ اب تک کی ہوئی تمام فلموں سے مختلف ہے، رنبیر
بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنے کیریئر میں زیادہ تر رومانوی کرداروں میں نظر آئے ہیں، تاہم اب ان کی اگلی فلم ’شمشیرا‘ کافی مختلف ہوگی۔
فلم ’شمشیرا‘ کی ہدایات کرن ملہوترا دے رہے ہیں، جس کی پروڈکشن یش راج کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔
اس فلم میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جبکہ رنبیر کپور فلم میں ڈاکو بنے ہیں، فلم کی ٹیگ لائن ’کرم سے ڈکیت، دھرم سے آزاد‘ بھی کافی ڈرامائی رکھی گئی ہے۔