وانی کپور ’شمشیرا‘ کی ہیروئن

وانی کپور، سنجے دت اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی —۔
وانی کپور، سنجے دت اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی —۔

بولی وڈ اداکارہ وانی کپور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں، جبکہ اب ان کے کیریئر میں یش راج کی تیسری فلم ’شمشیرا‘ کا نام بھی جڑ چکا ہے۔

یش راج فلمز نے حال ہی میں ایک نئی فلم ’شمشیرا‘ بنانے کا اعلان کیا، جس میں بولی وڈ اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

رنبیر کپور کی فلم میں کاسٹنگ کا اعلان چند روز قبل کیا تھا، تاہم فلم کی ہیروئن کا نام آج سامنے آیا ہے۔

وانی کپور کی کاسٹنگ کا اعلان یش راج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

خیال رہے کہ فلم شمشیرا کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جس میں دکھایا گیا کہ رنبیر کپور فلم میں ڈاکو کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: ’کرم سے ڈکیت، دھرم سے آزاد‘

فلم کی ٹیگ لائن ’کرم سے ڈکیت، دھرم سے آزاد‘ بھی کافی ڈرامائی رکھی گئی ہے۔

یہ رنبیر کپور اور وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی، جبکہ فلم میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ویسے تو فلم کے پہلے لک میں رنبیر کپور خود نظر نہیں آئے تھے، البتہ ان کے انداز پر ایک فکشن کردار پیش کیا گیا۔

اس فلم کی ہدایات کرن ملہوترا دیں گے، جس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخر میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ وانی کپور یش راج پروڈکشنز کی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ اور ’بے فکرے‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں