Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2018 04:22pm

بزرگ شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بزرگ شہری ڈکیتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق واردات کے دوران جیسے ہی ڈاکو لوٹ مار کرنے آئے تو ایک شہری نے پکڑنے کی کوشش کی تو دوسرے نے ڈنڈے سے ڈاکوؤں کو بھگا دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

شہریوں کی بہادری دیکھ کر موٹرسائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

Read Comments