پاکستان

عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی کل منائی جائے گی

انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کا انتقال 2016 میں ہوا۔

انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی کل منائی جائے گی۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے 11برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی۔

ایدھی نے لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔