پرومو کوڈز کے نام پر سیاستدانوں پر تنقید کریم کو مہنگی پڑگئی
ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں کون سی پارٹی جیتے گی اس کی فکر صرف سیاستدانوں کو ہی نہیں کھائے جارہی بلکہ بہت سے ادارے الیکشنز کو اپنے منافع کے لیے بھی استعمال کرتے نظر آرہے ہیں۔
ان میں ایک کریم ٹیکسی سروس ہے جسے بہت فکر ہے کہ اس بار سب سے زیادہ ووٹ کس پارٹی کو ملیں گے۔
لیکن اس بات سے زیادہ فکر کریم کو یہ ہے کہ لوگ گھروں سے ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن تک جائیں تو کسی اور گاڑی کے بجائے ان کی ٹیکسی سروس کا استعمال کرکے ہی اپنے اس فرض کو انجام دیں۔
اور اس موقع پر کریم نے صرف لوگوں کو یہ مشورہ ہی نہیں دیا، بلکہ اس مشورے کے ساتھ ہی کریم نے چند پرومو کوڈز بھی پیش کیے، جن کے ذریعے لوگوں کو انتخابات کے دوران کرائے میں رعایت مل سکے گی۔
کریم نے سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے مشہور نعروں کا استعمال کرتے ہوئے ان سے ملتے جھلتے نئے پرومو کوڈز تیار کیے۔
کریم نے مندرجہ ذیل کوڈز پیش کیے
میرے عزیز ہم وطنوں
دیکھو دیکھو کون آیا کیپٹن آیا کیپٹن آیا
کریم تیرے جانثار بےشمار بےشمار
گاڑی آ نہیں رہی گاڑی آگئی ہے
پرومو (مجھے) کیوں نکالا؟
کل بھی پرومو زندہ تھا آج بھی پرومو زندہ ہے
Roti, Kapra, Makaan aur #Promo.
— Careem Pakistan (@CareemPAK) July 3, 2018
Yehi hai #Careem ka Motto! 💪
T&Cs:
-5% discount
-Usage 10000
-Valid on all car types
-Valid for Pakistan pic.twitter.com/mztzmgOXdY
ان پرومو کوڈز میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف جیسی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے نعروں کا انداز دینے کی کوشش کی گئی۔
تاہم کریم سروس کا یہ اقدام خود ان کو مہنگا پڑ گیا، جسے انہوں نے انتخابات میں عوام کو پرجوش انداز میں حصہ لینے کا انداز قرار دیا، اس ہی انداز کو عوام نے کریم کی سیاستدانوں پر تنقید سمجھا۔
جس کے بعد ٹیکسی کا استعمال تو دور ٹوئٹر پر BycottCareemPakistan# کا ہیش ٹیگ چل پڑا۔
ٹوئٹر پر صارفین نے تنقید کی کے کریم سروس کا یہ اقدام ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
جبکہ بہت سے افراد نے کریم کی اس حرکت سے ناراض ہوکر ان کی ایپ کو مزید نہ استعمال کرنے کا اعلان کیا۔
ٹوئٹر پر شدید تنقید کے بعد کریم نے صارفین سے ایک ٹویٹ کے ذریعے معافی بھی مانگی۔
We sincerely apologise for hurting your sentiments. Careem is politically neutral and our election taglines covered all popular political slogans. Our singular aim is to get everyone to the polling stations. #CareemForDemocracy pic.twitter.com/VoDMhbLM8q
— Careem Pakistan (@CareemPAK) July 9, 2018
کریم کے مطابق ’ہمارا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا اور اگر ایسا ہوا تو ہم معذرت خواہ ہیں، کریم سیاسی طور پر ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، ہماری الیکشن ٹیگ لائنز میں تمام مشہور سیاسی نعروں کا استعمال کیا گیا، ہمارا واحد مقصد عوام کو پولنگ اسٹیشن تک لے کر آنا تھا‘۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین کریم کے جاری ہونے والے اس بیان سے مطمئن نظر نہیں آئے۔
I am not convinced with your apology & I still doubt your intentions. #BycottCareemPakistan
— بنده ناچیز (@Anonymous_Famed) July 9, 2018
انہوں نے کہا ’لوگوں کو پولنگ اسٹیشن تک لانا آپ کا کام نہیں، وہ یہ کام خود بھی کرسکتے ہیں، آپ کا اپنا کاروبار ہے جس میں اخلاقیات کا خیال رکھنا ضروری ہے، کسی سیاسی مہم کو چلانا آپ کا کام نہیں‘۔
It isn't your job to get people to the polling station, people can manage this themselves without you giving them the awareness. You are a business entity that has to follow certain ethics and corporate codes and not run any sort of political campaign.
— #Karachiite (@adnan73_siddiqi) July 9, 2018
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ وہ خود تو اب کریم کا استعمال نہیں کریں گے لیکن اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ان کے خاندان میں کوئی بھی اس سروس کا استعمال نہ کرے‘۔
Careem is no more for me. I ll make sure nobody in my family uses Careem services.
— عالمگیر خان مشوانی (@ipakistanee) July 9, 2018