Dawn News Television

شائع 16 جولائ 2018 04:22pm

کیری کا کھٹا میٹھا مزیدار شربت بنائیں

گرمیوں کا موسم آئے اور کیری کا شربت نہ پیا جائے ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟

کیری موسم گرما کا خاص تحفہ ہے اور کہتے ہیں کہ لو لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے کیری کے شربت سے بہتر کوئی مشروب نہیں۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں ہم کیری کے شربت کی نہایت آسان اور مزیدار ترکیب دے رہے ہیں۔

کیری کا شربت

اجزاء:

کیری 3 عدد

پانی ½ کپ

چینی ½ کپ

پودینہ حسب ضرورت

نمک ½ چائے کا چمچ

کالا نمک ½ چائے کا چمچ

زیرہ ایک چائے کا چمچ

پانی 3 سے 4 کپ

ترکیب:

کیری کو پانی میں ابال لیں تاکہ وہ نرم ہوجائیں، اس کے بعد اس کا چھلکا اور گٹھلی الگ کرکے گودا نکال لیں۔

ایک بلینڈر میں کیری کا گودا، ½ کپ پانی، پودینہ، نمک، کالا نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

اب اسے جگ میں نکال لیں اور ٹھنڈا پانی اور برف شامل کرکے پیش کریں۔

Read Comments