Dawn News Television

شائع 02 اگست 2018 08:10pm

جاز کا عازمین حج کے لیے خصوصی پیکج

جاز نے عازمین حج کے لیے سعودی بندل کے نام سے نئی آفر متعارف کرائی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ عازمین حج کے لیے ایک پری پیڈ بنڈل متعارف کرایا گیا، جس کی بدولت وہ وطن میں موجود اپنے پیاروں سے مہنگی کال کی فکر سے آزاد ہوکر بات کرسکیں گے۔

اس بنڈل کے تحت سعودی عرب جانے والے عازمین کو ان کمنگ یا آﺅنٹ کال چارجز فی منٹ 15 روپے دینے ہوں گے۔

مزید پڑھیں : جاز اور ٹیلی نار کی صارفین کے لیے دلچسپ آفرز متعارف

کمپنی کے بقول سعودی عرب میں عازمین کے لیے دستیاب سمز کے مقابلے میں یہ زیادہ سستی کال ہوگی۔

اس بنڈل کے تحت صارفین کو واٹس ایپ آڈیو کال کے 666 منٹ جبکہ ویڈیو کالز کے 66 منٹ ملیں گے۔

اس بنڈل کے استعمال کے لیے پاکستان یا سعودی عرب میں فون سے * 7626 * 1 # ڈائل کرنا ہوگا جبکہ اکاﺅنٹ میں 500 روپے کا بیلنس ہونا ضروری ہے۔

تاہم سعودی عرب میں یہ بنڈل اس وقت کارآمد ہوگا جب آپ کی سم پر رومنگ ایکٹیویٹ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : جاز اور وارد کی فرنچائز بھی مشترکہ ہوں گی

اگر رومنگ نہ ہو تو پاکستان میں کسی کی مدد کے لیے 111 پر کال کریں اور پھر اوپر دیا گیا سبسکرائبر کوڈ ڈائل کریں۔

اس بنڈل کی معیاد 14 دن کے لیے ہوگی۔

Read Comments