Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 اگست 2018 07:38pm

عمران خان کی سوتیلی بیٹی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرالنسا حیات نے اپنی سہیلی فرح خان کے ہمراہ عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور دونوں نے پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے رواں سال فروری میں روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی اور ٹویٹر پر شادی کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور نکاح کی سادہ تقریب لاہور میں ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح کے موقع پر عمران خان کی جانب سے عون چوہدری اور زلفی بخاری گواہان میں شامل تھے، جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی شامل نہیں ہوا تھا۔

Read Comments