☰
سام سنگ کی نئی اسمارٹ گھڑی گلیکسی واچ متعارف
سام سنگ نے اپنی نئی اسمارٹ گھڑی گلیکسی واچ کو متعارف کرا دیا ہے۔
گزشتہ شب نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ نے اپنی نئی اسمارٹ واچ کو متعارف کرایا اور اس بار اس ڈیوائس کا نام گلیکسی گیئر سے بدل کر گلیکسی واچ کردیا گیا۔
اس گھڑی میں سام سنگ نے تھری جی/ ایل ٹی ای کنکٹیویٹی دی گئی جبکہ اس کی وائرلیس چارجنگ بھی ممکن ہے۔
یہ گھڑی سرکولر بیزل کے ساتھ ہے جس سے کنٹرول زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔
یہ 2 مختلف سائز میں دستیاب ہوگی جو پہلے کی سام سنگ واچز کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے، کیونکہ پہلے اکثر گھڑیاں کلائیوں سے کافی بڑی ہوتی تھیں۔
کمپنی کے مطابق 270 ایم اے ایچ سے 472 ایم اے ایچ بیٹری استعمال کی گئی ہے جو ایک چارج پر یہ کئی دن تک کام کرسکتی ہے جو کافی متاثر کن دعویٰ ہے اور اگر یہ درست ہے تو یہ دیگر کمپنیوں کو کافی سخت ٹکر دینے والی ہے۔