یومِ آزادی کی تیاریوں پر ایک نظر
اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں 71 ویں یوم آزادی کی تیاریاں روایتی جذبے، حب الوطنی اور جوش و خروش سے جاری ہیں۔
ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔
14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ رنگارنگ تقاریب، تقاریر اور مذاکروں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔