Dawn News Television

شائع 14 اگست 2018 10:30pm

ماحول دوست پورٹ ایبل منفرد اے سی

گرمی ہو یا سردی اب لگتا ہے کہ ائیر کنڈیشنر ہر وقت کی ضرورت بنتا جارہا ہے۔

مگر اسے خریدنا اور چھوٹے گھروں میں لگانا کوئی آسان کام نہیں۔

مگر کیا آپ ایسا اے سی خریدنا پسند کریں گے جسے کہیں بھی آسانی سے اٹھا کر رکھ دیا جائے اور ٹھنڈی ہوا کا مزہ لیا جاسکے ؟

مزید پڑھیں : ائیرکنڈیشنر خریدتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟

اگر ہاں تو ایواپولر نامی پورٹ ایبل اے سی آپ کے لیے ہی تو تیار ہوا ہے۔

اسے روس سے تعلق رکھنے والے یوجین ڈیوبووف اور ولادی میر لیوٹن نے تیار کیا ہے جسے استعمال کرنا آسان اور یہ سمندر جیسی ٹھنڈا ہوا خارج کرتا ہے۔

اس میں کیمیکلز کی جگہ ایک فلٹر اور واٹر کنٹینر کو استعمال کیا گیا ہے جو ایک چھوٹے پنکھے سے ہوا کو صاف اور ٹھنڈی کرکے خارج کرتے ہیں۔

چونکہ یہ اے سی اپنے ارگرد موجود ہوا کو فلٹر اور مرطوب کرکے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے تو یہ خشک آب و ہوا والے مقامات کے لیے بہترین ہے جبکہ زیادہ نمی والے علاقوں میں ہوسکتا ہے کہ یہ کسی پنکھے جتنی ٹھنڈی ہوا ہی خارج کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں : اے سی کے ساتھ کی جانے والی 7 غلطیاں

یہ ماحول دوست اے سی 2016 میں سامنے آیا تھا جو اب 2 ورژن میں دستیاب ہے، جن میں سے ایک کی قیمت 270 ڈالرز (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ دوسرا 157 ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔

انہیں اس کمپنی کی ویب سائٹ سے خریدا جاسکتا ہے۔

Read Comments