Dawn News Television

شائع 16 اگست 2018 09:20am

لاہور میں ڈاکوؤں نے شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین لی

لاہور کے علاقے سمن آباد میں دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر شہری سے نئی موٹرسائیکل چھین لی۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ڈاکووں کی منت سماجت کرتا رہا مگر ڈاکو اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر شہری کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

Read Comments