Dawn News Television

شائع 19 اگست 2018 06:32pm

مناسک حج کا آغاز

دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائدعازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔

اتوار کو نماز فجر کے بعد سے عازمین کا مکہ سے منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عازمین کے قیام کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں : 1439 ہجری: عازمین حج کا مکہ سے منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے۔

پیر کو تمام عازمین نماز فجر کی ادائیگی اور سورج نکلنے کے بعد میدان عرفات کا رخ کریں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کیا جائے گا۔

عازمین مسجد نمرہ میں ’خطبہ حج‘ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

Read Comments